Daily Taqat

نوازشریف کا قطری شہزادے کے خطوط سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد :  سابق وزیراعظم نواز شریف آج بھی احتساب عدالت (نیب) میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔گزشتہ روز نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 151 سوالات میں سے 90 کے جواب دیے ، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے سامنے اپنا بیان قلم بند کراتے ہوئے نوازشریف نےقطری شہزادے کے خطوط سے لاتعلقی کا بھی اظہارکردیا۔انھوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے خطوط سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ کسی حیثیت میں بھی کسی ٹرانزیکشن کا حصہ نہیں رہے، نہ ہی ان کا نام کسی دستاویز میں ہے۔نواز شریف نے نیب کے گواہ واجد ضیاء کے بیان پر بھی کئی اعتراضات اٹھائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »