Daily Taqat

احتساب عدالت کے باہر صحافی کے سوالات پوچھنے پر نوازشریف پر خاموشی طاری

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف فلیگ شپ ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے، اس موقع پر احتساب عدالت میں موجود صحافی نے سوال کیا کہ ”موجودہ سیاسی منظرنامے پر کیا کہیں گے“،سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس کا جواب مریم اورنگزیب دیں گی۔صحافی نے صرف ایک سوال پر اکتفانہ کیا بلکہ اسی دوران ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ” آصف زرداری آپ سے بات کرنے کو تیار ہیں کیا آپ بھی تیار ہیں“اس پر نوازشریف نے کہا کہ اس کا جواب بھی مریم اورنگزیب دیں گی،ن لیگ کی ترجمان کا کہناتھا کہ حکومت کی نااہلی برقرار رہی تومنظرنامہ تبدیل ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »