نوازشریف کی نااہلی سے ن لیگ نہیں پاکستان کا نقصان ہوا ہے:طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سے ن لیگ نہیں پاکستان کا نقصان ہوا ہے ۔جڑانوالہ میں میڈیا سے الگ الگ گفتگو میں دونوں ن لیگی رہنمائوں نے کہا کہ جس نواز شریف نے سی پیک بنایا ، ملک سے دہشت گردی ختم کی ،اسے ہی اتار دیا گیا ۔طلال چوہدری کا کہناتھاکہ نوازشریف پاکستان کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کیخلاف کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ نوازشریف کیخلاف آنے والے فیصلے کو نہیں مانتے، عوامی عدالت فیصلہ کریگی کہ پاکستان پر حکمرانی کون کرے گا۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مشرف کے آنے کے بعد لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ نوازشریف واپس آئے گا اور وزیراعظم بنے گا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.