Daily Taqat

نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آئے تو انہیں’’عدل و انصاف ‘‘ کی تحریک چلانا یاد آ گیا,سینیٹر سراج الحق

میر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم کو اپنی حکومت کے خلاف تحریک چلانی چاہیے کہ وہ عوام کو پینے کا صاف پانی بھی نہ دے سکے ، 35 سال ملک پر حکومت کرنے کے بعد ایک شخص کہتاہے کہ میں عدل کے لیے تحریک چلاﺅں گا ، نوازشریف صاحب آپ کو کرپشن کے خلاف لڑنا چاہیے تھا جس کی وجہ سے آج ملک میں غربت اور جہالت کے اندھیرے ہیں مگر آپ تو خود اس بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں ،اب آپ خود اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں تو آپ کو عدل و انصاف کے لیے تحریک چلانے کا خیال آیا مگر عوام ستر سال سے انصاف کو ترس رہے ہیں اور آپ لوگوں کے پیدا کردہ مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، جس دن نوازشریف نے رات کے اندھیرے میں عاشق رسول ممتاز قادری کو شہید کیا تھا میں نے اسی دن تہیہ کر لیاتھاکہ اب اس شخص کو اقتدار سے نکالنا ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »