نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کی تحریک منطقی انجام تک پہنچائیں گے:مریم اورنگزیب

فیصل آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کی جو تحریک شروع کی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، پاکستان کے 22کروڑ عوام کے ووٹ کی عزت اور عدل کی بحالی کا جووعدہ کیا ہے اسے پورا کریں گے،پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے میاں نواز شریف کو چو تھی مرتبہ وزیر اعظم بنا ئیں گے پاکستان کے ہر دل عزیز لیڈر میاں نواز شریف کا ابھی سے انتظار کر ہے ہیں۔ جناح سٹیڈیم جڑانوالہ میں جلسہ گاہ کا دورہ کرنے اور انتظامات کاجائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ میں وہ شیر آرہا ہے جس کی قسمت میں اللہ تعالیٰ نے لکھا تھا، انہوں نے ایٹمی دھماکہ کرنا تھا ، موٹر ویز بنانا ،ملک سے اندھیروں کو ختم کرنا، دہشت گردی کا خا تمہ کرنا ،22کروڑ عوام کے لیے عدلیہ کی بحالی کروانا ا ور آنے والی نسلوں کی قسمت بدلنے کے لیے سی پیک بنانا تھا ،جنہوں نے ایک روپے کرپشن کا ثبوت نہ ملنے پر اقامے کی بنیاد پر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک 22کروڑ عوام کے ووٹ کے تقدس کے لیے ہے تا کہ آئندہ کوئی طالع آزما عوام کے منتخب وزیر اعظم کو بلا جواز گھر نہ بھیجے ، آپ لوگ اپنے ووٹ کی عزت کیخاطر انکا سا تھ دیں ،جس طرح لاہور میں چند پہلے ہو نے والے جلسے کی خالی کرسیوں نے ان پر لعنتیں بھیجی یہ لاہور کے عوام کا اپنے مقبول ترین لیڈر کے خلاف منفی سازشوں اور گالی گلوچ کی سیاست کا ردعمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم کہہ رہا ہے کہ میرا وزیراعظم میاں نواز شریف ہے یا جس کو میاں نواز شریف کہے گا وہ میرا وزیر اعظم ہو گا ، جڑانوالہ کا جلسہ ملک میں نئی سیا سی تا ریخ راقم کرے گا۔دریں اثناء جناح سٹیڈیم جڑانوالہ جلسہ گاہ کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی عوام چوتھی مرتبہ پھر نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کرے گی پورا پاکستان دیکھے گا کہ جلسہ کیا ہوتا ہے ؟لاہور کے اندر خالی کرسیوں نے اپوزیشن کو جواب دیا ہے، 2018ء کا الیکشن تمام سازشی اور کٹھ پتلیوں کو جواب دے گا کہ عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی وزیراعظم ہوگا، نوازشریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور آنے والی نسلوں کو سی پیک کا منصوبہ دیا ،ملک سے دہشت گردی ختم کی، جڑانوالہ اور فیصل آباد کی عوام اپنے قائد کا انتظار کر رہے ہیں۔ نوازشریف جہاں سے گزریں گے وہیں جلسہ کریں اور جس کو کہیں گے وہی وزیراعظم ہوگا، 2018ء کے الیکشن میں مخالفین کو ٹکٹ دینے کے لیے امیدوار نہیں ملیں گے۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ملک کے اندر 17منتخب وزرائے اعظم کو قبل از وقت گھر بھیج دیا گیا،یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہو جاتا، تحریک ہر اس سازش کے خلاف ہے جو ملک میں کی جا رہی ہے، عوام نے ووٹ دے کر منتخب وزیراعظم کو پارلیمنٹ بھیجا مگر اسے ملک کی ترقی کی سزا دی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.