Daily Taqat

نوازشریف نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے انکار کردیا

سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے انکار کردیا،ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے، وہیں پر صفائی پیش کروں گا۔
کہ نیب راولپنڈی نے نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں آج طلب کر رکھا ہے، جہاں العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس کیلئے ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف العزیز سٹیل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز تیار ہو رہے ہیں جبکہ ضمنی ریفرنسزڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیرنگرانی تیارکیے جارہے ہیں، نئے ضمنی ریفرنس میں بیرونی ملک سے حاصل دستاویزات شامل کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے العززیہ کیس میں ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ضمنی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا بیان ریکارڈ کروایا جائے گا اور اس بیان کو ضمنی ریفرنس کاحصہ بنایا جائے گا جس کےلئے نیب راولپنڈی نے نوازشریف کوآج طلب کر رکھا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »