نوازشریف اورشہبازشریف میں کوئی چپقلش نہیں، میرامقابلہ مریم سے نہیں ، خود سے ہے، کیپٹن صفدر میرے دوست ہیں: حمزہ شہبازشریف

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف میں  کوئی چقلش  نہ ہے اورنہ ہی ہو گی۔ سارا خاندان ان کی قیادت میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں مستقبل کی قیادت کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ مریم نواز سے نہیں ہے بلکہ مقابلہ خود سے ہے۔ انہوں نے کہا میڈیا نے نواز شریف کی غلطیوں پر تو بہت کچھ لکھا لیکن ان کے کارناموں کو اس طرح اجاگر نہیں کیا گیا جو ان کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو جب حکومت ملی، امن و امان کی صورتحال خراب تھی اور لاشیں گر رہی تھیں، معیشت کی بری حالت تھی۔ کراچی میں دہشت گردی  کا راج تھا۔ مگر نواز شریف نے اپنی مضبوط ٹیم کے ذریعے نہ صرف دہشتگردی پر قابو پایا بلکہ گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.