نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لاہور : نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی گئی ۔
پنجاب اسمبلی میں قرار داد تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے  اورکہا گیا ہے کہ یہ ایوان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتا ہے ، ملک  کی دولت لوٹنے والوں کو فرار ہونے  کا راستہ نہیں ملنا چاہیے۔
شریف خاندان کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں جس کے باعث اپوزیشن کی جانب سے بار بار حکمران خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.