Daily Taqat

نواز شریف دو آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، نیب پراسیکیوٹر

نیب ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ اور تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے بتایا ہے کہ نواز شریف آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول کے مالک ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ نواز شریف اور مریم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ اور نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر جرح کی۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے عدالت سے درخواست کی کہ

گواہ نے جو کچھ کہا ریکارڈ پر آنا چاہیے. تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے بتایا کہ تفتیش کے دوران سامنے آیا نیلسن اور نیسکول آف شور کمپنیاں ہیں۔ جن کے بے نامی دار مالک میاں نواز شریف ہیں۔ تاہم یہ درست ہے کہ ایم ایل ایز کے جواب میں نیب کو موصول دستاویزات میں نواز شریف، مریم، حسن اور حسین نواز کے نام نہیں۔ دستاویزات جے آئی ٹی کے 27 مئی2017 کو لکھے گئے۔ ایم ایل اے کے جواب میں آئی تھیں، ایم ایل ایزمیں نیلسن اور نیسکول کے اصل مالک سے متعلق معلومات مانگی گئی تھیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »