نواز شریف کہیں عدل پارٹی تو نہیں بنا رہے،خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہمیشہ کہا ہے کہ اداروں کو بدنام نہ کریں ۔اگر اداروں کی جنگ شروع ہوئی تو پاکستان کا بڑا نقصان ہوگا۔ تحریک عدل کیا ہے یہ تو نواز شریف ہی بتا سکتے ہیں۔ کہیں وہ تحریک انصاف کے مد مقابل عدل پارٹی تو نہیں بنا رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اداروں کے درمیان ٹکراو شروع ہو گیا تو نقصان پاکستان کا ہی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں۔ آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد اور سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ معمول کی بات ہے، یہ کوئی انوکھی چیز نہیں۔ جنرل راحیل شریف بھی پارلیمنٹ کو بریفنگ دے چکے ہیں۔عسکری حکام کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے خوش آئند ہے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.