نواز شریف اپنے تمام کئے ہوئے وعدوں پر پورا اتر رہے ہیں ۔ جو انہوں نے عوام سے کئے تھے ،وزیرخارجہ خواجہ آصف
لندن: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے جو وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمد ہو رہا ہے اوراسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔لندن میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری اسپیکرسے بات نہیں ہوئی، پارلیمنٹ کا اپنا دباو ہے، عام انتخابات مقررہ مدت میں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے وعدے پورے کیے جارہے ہیں اوراسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ اپوزیشن کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے الائنس بنانا اورمخالفت کرنا ان کا حق ہے پرحکومت اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 70 فی صد ایجنڈا حاصل کرچکی ہے، حکومت جلد تمام مسائل پرقابوپالے گی، پاکستان میں حالات مستحکم ہیں جب کہ نیب کا اپنا پراسس ہے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔