ہم نے 2018 ءمیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا،میں نے وعدہ خلافی کر کے 2017 میں ہی ختم کر دی،نوازشریف
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں ان کا مقابلہ کروں گا،ہم نے 2018 ءمیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھالیکن میں نے وعدہ خلافی کر کے لوڈشیڈنگ 2017 میں ختم کر دی،اسی لئے اب یہ کہیں گے کہ نوازشریف صادق وامین نہیں ہے ،پنجاب ہاﺅس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ اپنے خلاف آنے والے فیصلے کا علم تھا،یہ فیصلہ میرے خلاف نہیں ملکی ترقی کیخلاف آیا ہے،لیکن میں ملک چھوڑکر جانے والا نہیں،ہمیں نکالنے والے صادق و امین نہیں ،انہوں نے کہا کہ مجھے وقت سے پہلے نکال دیا گیا،میں بھرپور سیاسی اور قانونی جنگ لڑوں گا،سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ میراسرمایہ کارکن ہیں، گھبرانے والا نہیں،انہوں نے کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں ہمارے ساتھ کیا ہورہاہے،انہوں نے طے کر لیا ہے کہ نوازشریف کو سزا دینی ہی ہے،انصاف کا ترازو سب کیلئے ایک جیسا تو لے،انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،عوام کی ترقی اورخوشحالی کا ایجنڈالے کر آگے بڑھ رہا ہوں،اس ایجنڈے کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزراء،ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنوں نے بھی ملاقات کی،ملاقات میں پرویزرشید، آصف کرمانی،مریم اورنگزیب، طلال چودھری،امیرمقام،تہمینہ دولتانہ، شیخ انصراور دیگر شامل تھے،جس میں احتساب عدالت میں پیشی،پارٹی پالیسی اورآئندہ کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے ایجنڈے پربھی مشاورت کی گئی ،جبکہ مریم نوازسے بھی لیگی کارکنوں نے پنجاب ہاوس میں ملاقات کی جن میں پرویزرشید،طاہرہ اورنگزیب، زبیرگل اور دیگر شامل تھے،لیگی کارکنوں کے نوازشریف اورمریم نوازکے حق میں نعرے بھی لگائے اورسابق وزیراعظم نوازشریف نے نعروں کاجواب دیا۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1