Latest news

نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف درخواست پر سماعت, 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا

اسلام آباد : نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کا جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نیب اپیل پر سماعت کرےگا ۔نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں سزا دینے کی اپیل کی ہے۔نیب کے مطابق نوازشریف کوالعزیزیہ ریفرنس میں14سال قیدکی سزاملنی چاہیےتھی ۔دوسری جانب نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، اپیل کے فیصلے تک سزامعطلی وضمانت پررہائی کی درخواست بھی دائرکررکھی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.