اہم خبرِیں

ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد : ہائیکورٹ نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی، جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل بھی 18 ستمبر کوہی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث سماعت دونوں اپیلوں کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے میں ہو گی۔ رجسٹرارآفس نے اپیلیں عدالت کے گزشتہ سماعت کے حکم کے مطابق مقرر کیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی دونوں اپیلوںکی سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.