Latest news

نواز اور شہباز کے خاندانوں نے بے قصور افراد کو قتل کیا, علی زیدی

وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ برسوں سے نواز شریف اور شہبازشریف کا خاندان پاکستان کے لیےعالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بنا ہوا ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر برطانوی امداد کی چوری کے الزامات کے حوالے سے برطانوی اخبار کے دعوے سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان برسوں سے عالمی شرمندگی کا باعث بنا ہوا ہے، انہوں نےمجرموں کو تحفظ دیا، عدلیہ کو دباؤ میں لیا، انہیں رشوت دینی چاہی۔

انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز کے خاندانوں نے بے قصور افراد کو قتل کیا،اب پتاچلا کہ شہبازشریف خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیےبرطانوی امداد میں نقب لگائی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.