Daily Taqat

نوازشریف چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے پر رضامند ہوگئے تھے، ذرائع

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ چوہدری نثار نے کئی بار پارٹی سے متعلق اور نواز شریف کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے ہیں۔ اس دوران یہ سوال بھی پیدا ہوئے کہ کیا ن لیگ چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری کرے گی یا نہیں۔ تاہم چوہدری نثار نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے پر رضامند ہوگئے تھے۔ لیکن چوہدری نثار کے بیان کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی کو چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر قائل کرلیا تھا۔ چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے پر سینئر رہنماؤں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔

نواز شریف نے شرکاء سے کہا کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر اس لئے راضی ہوا ہوں کہ مجھے تیس سال کے تعلق کا پاس ہے۔ اور اس تمام صورتحال میں شہباز شریف نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنااللہ کی موجودگی میں شہباز شریف نے قریبی ساتھیوں کو بتایا کہ نوازشریف کی مہربانی ہے کہ وہ میرے بار بار اسرار پر چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر رضامند ہوگئے تھے۔ مگر چوہدری نثار کے تنقیدی بیان نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔ چوہدری نثار نے اپنے بیانات کی تردید بھی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی میٹنگ میں چوہدری نثار کے ٹکٹ سے متعلق نواز شریف سے اپنی مشاورت کا ذکر کیا اور بتایا کہ نوازشریف چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر قائل ہوگئے تھے مگر اسی روز چوہدری نثار نے عورت کی حکمرانی سے متعلق بیان دے دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »