سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف پارٹی صدارت کے خلاف درخواستیں
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کریں گے۔نواز شریف کے خلاف درخواستیں عمران خان،شیخ رشید اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 13پارٹیوں نے دے رکھی ہیں،کیس کی پہلی سماعت یکم جنوری 2018کو ہوگی۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے میں بطور وزیراعظم کی حثییت سے نااہل قرار دیا تھا جس کے ساتھ ہی وہ پارٹی عہدہ بھی اپنے پاس نہیں رکھ سکتے تھے ،لیکن بعد میں قانون میں ترمیم کرکے وہ دوبارہ پارٹی کے صدر بن گئے تھے۔