Daily Taqat

چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز بھی شامل تفتیش

اسلام آباد: نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں شامل کرلیا گیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق اسما نواز کو اس وقت بھی فائدہ ملتا رہا جب چوہدری شوگر مل نقصان میں تھی، اسما نواز کو 2001 چوہدری شوگر مل سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے کا پرافٹ ملا جب کہ چوہدری شوگر مل رواں سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائد روپے کے نقصان میں جا رہی تھی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسما نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن بھی مشکوک ہیں، اسما نواز کے اثاثوں میں اضافہ ہوتا گیا جب کہ ان کا ذرائع آمدن کچھ نہیں تھا، اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزارروپے تھے جب کہ 1993میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزارروپے تک پہنچ چکی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »