[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

امریکی صدر  کے فیصلے پر سابق وزیر اعطم نوازشریف کا ردعمل

[mashshare]

لندن:سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے  کہا ہے کہ امریکی صدر  کے فیصلے سے سخت صدمہ پہنچا ہے ،اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ تمام مسلم امت میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے پر نواز شریف نے رد عمل دیتے ہوئے بولےا کہ مسلم لیگ ن اور ذاتی حیثیت میں امریکی فیصلے کی سخت مذمت کرتا ہوں ،بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ اقوام متحدہ اور سابق امریکی صدور کی اعلانیہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے ،اس اقدام سے قانون کی بالا دستی اور عالمی اقدار کو سخت دھچکا لگا ۔انکامزید کہنا تھا یہ اقدام عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.