قومی مفادات کومد نظررکھ کرآگے بڑھنا ہے جبکہ ذاتی مفادات زہرقاتل ہیں، شہبازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کہتے ہیں کہ حکومت کا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے، اراکین اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

لاہور میں مختلف علاقوں کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، اس کی ترقی کے مشن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا ہے، قومی مفادات کو مد نظر رکھ کر آگے بڑھنا ہے جبکہ ذاتی مفادات زہر قاتل ہیں۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں شجاعت ا حمد خان، نعیم گل، مہر خالد محمود سرگانہ، قاضی عدنان فرید اور سید افتخار الحسن شامل تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.