Daily Taqat

اپوزیشن نے وزیراعظم کا وضاحتی بیان مسترد کردیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعظم کا ایوان میں وضاحتی بیان مسترد کردیا۔

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے نواز شریف کی حمایت میں وضاحتی بیان پر اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹ میں درد کی بات کی اس پر واک آؤٹ کرتے ہیں۔

اعجاز جاکھرانی کے بیان پر وزیراعظم نے کھڑے ہوکر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الزام نہیں لگایا بلکہ یہ کہا کہ جس کے پیٹ میں درد ہے بات کرلے، روز روز کے تماشے مت لگائیں، ملک کو چلنے دیں جس کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے ۔

دوسری جانب نوازشریف کے خلاف خیبرپختونخوااسمبلی میںصوبائی وزیرشاہ فرمان نے قراردادجمع کرادی ۔

قرار داد کے متن کے مطابق نوازشریف کےبیانات ملکی مفاد اورسالمیت کونقصان پہنچاتےہیں لہذانوازشریف کےبیانات کی نشرواشاعت پرپابندی لگائی جائے۔ان کےبیانات غداری کےزمرےمیں آتے ہیں۔

واضح رہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وضٓحتی بیان میں  کہا تھا کہ وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ نواز شریف کے بیان پر تنقید کرنے والوں نے خبر نہیں پڑھی،بھارتی اخبارات نے اپنے مقاصد کے لیے انٹرویوکو اچھالا،ہماری بدقسمتی ہے کہ بھارتی میڈیا پر جوکچھ چلا اس پر سارا معاملہ کھڑا کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »