قومی اسمبلی ، کیپٹن صفدر اور عارف علوی میں تلخ جملوں کا تبادلہ، تحریک انصاف کا لیگی رہنما کو اسمبلی سے باہر نکالنے کا مطالبہ

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر اور عارف علوی میں جھڑپ ہو گئی ،عارف علوی نے کیپٹن صفدر کو اسمبلی سے باہر نکالنے کا مطالبہ کردیا جس پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان بھی بیچ میں کود پڑے۔
تفصیلات کے مطابق توجہ دلاﺅ نوٹس کے دوران کیپٹن صفدر نے 28 جولائی کے فیصلے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 28 جولائی کے فیصلے نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا،نوازشریف کے خلاف فیصلے کے بعد ترقی رک گئی،اس فیصلے نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بھاشاڈیم بننا چاہئے،ن لیگ نے بھاشاڈیم کیلئے 28 ارب کی زمین خریدی،چیف جسٹس صاحب ڈیموں پربھی توجہ دیں۔
اس پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے احتجاج کیااور کیپٹن صفدر کو اسمبلی سے باہر نکالنے کا مطالبہ کردیاجس پر حکومتی رکن اسمبلی میاں عبدالمنان بیچ میں کود گئے اور عارف علوی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم لوگ مامے لگتے ہو۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.