Daily Taqat

قومی اسمبلی نے 266 ارب کا ضمنی بجٹ منظور کرلیا

قومی اسمبلی نے 266 ارب کا ضمنی بجٹ منظور کرلیا ہے ،غیر ملکی قرضوںا ور سود کی ادائیگی پر 258 ارب روپے خرچ ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کےلئے 6 ارب روپے کا ضمنی بجٹ بھی منظور کرلیاہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے ضمنی بجٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قرضوں کے حوالے سے اتنی رقم سپلیمنٹری بجٹ میں کیوں مختص کرنی پڑی، کیا ہماری معیشت اتنی تیزی سے گری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ266 ارب روپے کے ضمنی بجٹ میں 258 ارب روپے صرف قرضوں اور سود کی ادائيگی کے لیے ہیں ۔

اسد عمرنے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران استفسار کیا کہ بیرونی قرضوں کے حوالے سے اتنی رقم سپلیمنٹری بجٹ میں کیوں مختص کرنی پڑی؟

انہوں نے مزید پوچھا کہ کیا ہماری معیشت اتنی تیزی سے گری ہے ؟کیا ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں؟


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »