حدیبیہ پیپرملز کیس ،نیب نے سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت موخر کرنے کی التجاء کر دی،

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سپریم کورٹ میں سماعت سے ایک روز قبل ہی ایک درخواست دائر کردی ہے جس میں گزارش کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف 1.2بلین ڈالر کرپشن ریفرنس کی سماعت پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی تک موخرکی جائے ۔ یہ درخواست ہفتے کو دائر کی گئی جبکہ پیر کو سماعت ہونا تھی ۔
شہبازشریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کیخلاف ریفرنس کی سماعت جسٹس مشیر عالم ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظاہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل بینچ کررہاہے۔ پراسیکیوٹر جنرل وقاص قدیر ڈار کی مدت ملازمت ختم ہونے کے باعث سیٹ گزشتہ ماہ سے خالی تھی جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور نیب ابھی تک پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.