Daily Taqat

نقیب اللہ محسود قتل کیس، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کچھ دھرنا شرکا گھر چلے گئے

نقیب اللہ محسود کے کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا دو دھڑوں میں بٹ گئے۔اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا گزشتہ ہفتے سے جاری تھا تاہم منگل کے روز وزیراعظم سے ملاقات اور پولیس افسر رائو انوار کی گرفتاری سمیت دیگر مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر بیشتر مظاہرین اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ تاہم کچھ شرکاءاب بھی پریس کلب کے باہر موجود ہیں جن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس سے نوٹی فکیشن کے اجراءاور رائو انوار کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »