Daily Taqat

کراچی : انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا ضمنی چالا ن منظور کرلیا

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کا ضمنی چالا ن منظور کرلیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے ضمنی چالان پیش کیا گیا جسے اے ٹی سی نے منظور کرلیا۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں نقیب اللہ محسود کا مقابلہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیارپورٹ کے مطابق راﺅ انوار مقابلے کے وقت موقع پر موجود تھا، راﺅ انوار 2 بج کر43 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچا، تمام ملزمان واقعے کے وقت اور بعد میں بھی رابطے میں تھے۔ ضمنی چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم راﺅ انوار اس جعلی پولیس مقابلے میں اپنے ملوث نہ ہونے سے معلق ثبوت پیش نہیں کرسکا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »