نندی پور پاورپراجیکٹ،شریف برادران اور خواجہ آصف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ تاخیراوراضافی اخراجات کی بنا پر سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔یہ درخواست مقامی شہری منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کو سیاسی بنیادوں پر تاخیر کا شکار کیاگیا، تاخیری حربوں کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے سے قومی گرڈ میں بجلی کی سپلائی یقینی نہ بنائی جا سکی، سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خواجہ آصف قوم کو اندھیروں میں رکھنے کے ذمہ دار ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ منصوبہ بروقت مکمل نہ کرنے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر درخواست میں بنائے گئے تینوں حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.