طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔,حکومت پاکستان

حکومت پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مفتاح اسماعیل سمیت اہم رہنماﺅں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ طاہر القادری کے خلاف درج مقدمات بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.