Daily Taqat

وزیراعظم اور خورشید شاہ کی ملاقات، نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان جاری ملاقات ختم ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ملاقات میں وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے مجوزہ نام پیش کیے جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کے لیے اپنے نام سامنے لائے۔

ملاقات سے قبل اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے دوران کسی نام پر اتفاق ہونے پر نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

وزیراعظم سے ملاقات سے قبل صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ ‘ کیا اپوزیشن نے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دی جس پر قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ‘میں اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگراں وزیراعظم کے نام پر بحث کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »