نیب نے حدیبیہ کیس میں بددیانتی کامظاہرہ کیا،اس کیس کودوبارہ زندہ کرکے د کھاوں گا:شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب نے حدیبیہ کیس میں بد دیانتی کا مظاہرہ کیامیں اس کیس کودوبارہ زندہ کرکے دکھاﺅں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس میں ملی بھگت ہوئی لوگوں کانیب سے اعتما د اٹھ گیاہے، چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال سے جلد ملاقات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی حکومت کےخلاف تحریک چلانے جا رہے ہیں وہ کسی ایجنڈے کے تحت پاکستان کوغیرمستحکم کررہے ہیں،ان کااصل روپ اب سامنے آیاہے نوازشریف کو دکھ ہے کہ حدیبیہ کیس کافیصلہ شہبازشریف کے حق میں کیوں آیا۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو پرانی مردم شماری پرالیکشن کرانے چاہئیں۔ فوج اورعدلیہ پرتنقید کی جارہی ہے فوج اورپوری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.