پاک بھارت میچ سے بہتر کوئی میچ نہیں ہو سکتا، نجم سیٹھی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے۔ کہ پاک بھارت میچ سے بہترکوئی میچ نہیں ہو سکتا ہمارا بھارت سے کھیلنے کامعاہدہ ہے وہ اسے پو راکرے،اگرا نہوں نے نہیں کھیلناتھاتومعاہدہ نہ کرتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ15 فروری تک کراچی سٹیڈیم تیارہوجائے ،سٹیڈیم مارچ میں بھی مکمل ہوجائے توکوئی فرق نہیں پڑتا ۔پی ایس ایل کافائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہو گا امیدہے کہ کراچی میں میچ کاوعدہ پوراکیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں میچ ہوگیاتودنیا میں اچھا تاثرجائےگا سندھ حکومت کی جانب سے پورا تعاون حاصل ہے، وزیراعلی سندھ اورڈی جی رینجرزسے ملاقات ہوئی سب سے پہلے سیکیورٹی پلان بنے گا جو بیرونی  سیکورٹی اداروں سے شئیر کیا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.