نیب کا پاکستان سٹیل مل میں اربوں روپے کے ضیاع کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب ) نے پاکستان سٹیل مل میں اربوں روپے کے ضیاع کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے،سٹیل کی بربادی کے ذمہ داروں کے نام ای سی میں ڈالنے کی بھی سفارش کی گئی ہے، اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ذمہ داروں میں سے کسی کو فرار نہیں ہونے دیں گے۔ قومی احتساب بیور و (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹیل مل کی بربادی، قوم کے اربوں روپے کا ضیاع اور حکومت کی عدم توجہی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ذمہ داران کا تعین کرنے کے لئے مکمل اور جامع انکوائری کا فیصلہ اس ضمن کے پیش نظر کیا ہے کہ پاکستان سٹیل مل کی بربادی کسی سازش کا نتیجہ تو نہیں اور کون سے مفاد پرست عناصر اس کی تباہی میں ملوث تھے اور ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے فیصلہ کیا ہے کہ ماضی اور حال کے تمام ذمہ داران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے تاکہ کسی کو ملک سے فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔ واضح رہے کہ اس بارے میں قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے صنعت و پیدوار نے بھی سٹیل مل کے حوالے سے نوٹس لے رکھا ہے اور قومی احتساب بیورو کو کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہےجبکہ وزارت دفاع کے ماتحت اداروں کی طرف سے بھی سٹیل مل کا جائزہ لینے اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے حوالے سے بھی اطلاعات تھیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.