Daily Taqat

نییب کی دو رکنی ٹیم کی وطن واپسی

شریف خاندان کے اثاثہ جات کی تحقیقات کے حوالے سے لندن جانے والی نیب کی دو رکنی ٹیم وطن واپس آگئی ۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم لندن میں نواز شریف کے ایون فلیڈ اپارٹمنٹ اور دیگر اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے لندن گئی تھی، ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچی۔

نیب کی 2 رکنی ٹیم نےلندن میں شریف فیملی کےفلیٹس سےمتعلق معلومات اکٹھی کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم کے سامنے کوئی نئی چیز سامنے نہیں آئی اور کوئی ایسی پیش رفت نہیں ہوسکی جس سےکوئی بات آگے بڑھ سکے ۔

روانگی سے قبل ہیتھرو ایئرپورٹ پر کیس افسر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلطان نذیر او ر تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے بتایا کہ ان کے افسران نے انہیں جو ذمہ داری سونپی تھی انہوں نے اپنی وہ ذمہ داریاں پوری کرلی ہیں۔

نیب افسران نے بتایا کہ انہوں نے برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی، کرائون پراسیکیوشن سروس اور ہوم آفس کے حکام سے ملاقاتیں کیں تاہم برطانوی ہوم آفس نے تبصرے سے انکار کردیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کرائون پراسیکیوشن سروس نےکسی بھی تفتیش میں شامل ہونے سے صاف انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حسین نواز شریف کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »