Daily Taqat

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کا نیب کو خط

خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق نے چیئرمین نیب کوایک خط میں استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف انکوائری لاہور کی بجائے کسی اور ریجن کو منتقل کی جائے ، انہیں نیب لاہور سے انصاف کی توقع نہیں۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی طرف سے چیئرمین نیب کو لکھے جانیوالے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی موجودگی میں غیر جانبدار تفتیش کی توقع نہیں کیونکہ ڈی جی نیب ہمارے خلاف پارٹی بن چکے ہیں ۔خظ میں کہا گیا ہے کہ شہزاد سلیم نے میڈیا پر ان کے خلاف انکوائری کا ذکر کیا ہے ملزم ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ان حالات میں استدعا ہے کہ تفتیش کسی غیر جانبدار بیورو کو تفتیش منتقل کی جائے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »