تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرنےکےیےغیرملکی فنڈنگ کیس میں ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا

اسلام آباد: غیرملکی فنڈنگ کیس میں ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا،جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرکے جرمانہ عائد کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، مسلم لیگ ن کے وکیل بیرسٹر عثمان نے 10 سال کے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات اورجواب جمع کروایا۔
دوران سماعت ممبر پنجاب الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیا فائدہ اتنی تاخیر سے جواب جمع کرانے کا۔
مسلم لیگ ن کے وکیل نے جواب میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے بوگس اورمضحکہ خیزدرخواست دائرکی،درخواست کامقصد تحریک انصاف کیخلاف چلنے والے کیس کوبیلنس کرناہے،درخواست میں پرانے قانون کی شقوں کا حوالہ دیا گیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ نے بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی،ن لیگ برطانیہ جمہوریت کے فروغ کےلئے کام کررہی ہے،جواب میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرکے جرمانہ عائد کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.