شریف فیملی کی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹ کی چھان بین کیلئے نیب کی ٹیم لندن روانہ

اسلام آباد: شریف فیملی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹ کی تحقیقات کیلئے ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں نیب کی تین رکنی ٹیم برطانیہ پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق  دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی فلیگ شپ کمپنیوں کی چھان بین کے لیے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں نیب کی تین رکنی ٹیم برطانیہ پہنچ گئی ہے جو آج (منگل کو) برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے حکام سے ملاقات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم میں ڈی جی نیب ظاہر شاہ، ڈائریکٹر رضوان احمد اور انویسٹی گیشن افسر محمد کامران شامل ہیں ، اس ٹیم کی برطانوی لینڈ رجسٹری ڈپارٹمنٹ اور کمپنی ہوم نامی آڈٹ فرم کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.