[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

نیب نے ایل این جی سکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کو بطور وزیر طلب کرلیا

[mashshare]

ایل این جی اسکینڈل میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 8 فروری کو طلب کرلیا، شاہد خاقان عباسی کا بطور وزیر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ ان پر فراڈ، دھوکہ بازی، بددیانتی اور اختیارات کا غلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی اسکینڈل تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بطور وزیر طلب کیا گیا ہے، طلبی کا نوٹس نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں شاہد خاقان عباسی کو نیب راولپنڈی میں 8 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، سابق وزیراعظم کا بطور وزیر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر فراڈ، دھوکہ بازی، بددیانتی، اختیارات کا غلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.