Daily Taqat

نیب نے وفاقی وزیر کے ماتحت محکموں میں کرپشن کی شکایت پر انکوائری شروع کردی

قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف اپنی وزارت کے ماتحت محکموں میں مبینہ کرپشن کی شکایت پر انکوائری شروع کردی ہے۔ نیب راولپنڈی ڈاکٹر طارق کے خلاف انکوائری رپورٹ جلد چیئرمین نیب کو ارسال کرے گا۔اس رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر طارق کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات

کاآغازکیا جائیگا۔ واضح رہے کہ 17 اپریل کو چیئرمین نیب نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور خرد برد کی شکایت کا نوٹس لیکر نیب راولپنڈی کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »