نیب نے قومی خزانے کو40ارب روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں علی جہانگیر کو طلب کرلیا

امریکہ کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو نیب نے قومی خزانے کو 40ارب روپے نقصان پہنچانے کے کے الزام میں طلب کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو کرپشن کیس پر 22 مارچ کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔ ان پر اپنی ہی کمپنی کے شیئر کی ان سائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے جس کے تحت علی جہانگیر نے اپنی کمپنی ایگری ٹیکس کے 11 روپے مالیت کے حصص حکومتی اداروں کو 35 روپے میں فروخت کیے۔ اس اقدام کی وجہ سے حکومتی اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایس ای سی پی نے تحقیقات کی ہیں، نیب نے ایس ای سی پی کی یہ تحقیقاتی رپورٹ حاصل کرکے چیئرمین نیب کو ارسال کی جن کی منظوری کے بعد نیب لاہور نے علی جہانگیر کو تحقیقات کے لیے 22 مارچ کو طلب کرلیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.