نیب نے شریف خاندان کے ٹی وی چینلز کو دئیے گئے انٹریوز کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد: نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں تحقیقات کا دائرہ کا ر وسیع کرتے ہوئے نواز شریف ،مریم نواز اور حسین نواز کے مختلف ٹی وی چینلز کو دئیے گئے انٹرویوز کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔

نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر احتساب عدالت میں نواز شریف ،مریم نواز اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے، جس میں ان کو مزیدتحقیقات کے لئے ان تینوں کے انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹ اور ٹی وی پروگرامز کی تصدیق شدہ کاپی دی جائے۔
نیب نے متعلقہ تفصیلات 26دسمبر تک دینے کی درخواست کی ہے ۔
واضح رہے نیب نے ایون فیلڈ پراپرٹیز سے متعلق تحقیقات کے تناظر میں خط لکھاہے جبکہ تفصیلات مانگنے کا خط ڈی جی نیب آفس لاہور کی جانب سے 20 دسمبر کو لکھا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.