شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت، نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت پیش

سابق وزیراعظم نواز شریف، اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرکیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت میں 10بجے تک وقفہ کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف ، اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کیلئے احتساب پہنچے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود تھی۔

شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے ،

احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے واجد ضیا کی عدم پیشی کے باعث سماعت میں 10بجے تک وقفہ کردیا۔

احتساب عدالت نے نوازشریف سے حاضری لگاکر انہیں جانے کی اجازت دے دی،آج سماعت کے دوران پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا اصل رپورٹ کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، جہاں مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ان پر جرح کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.