Daily Taqat

نیب کے نوٹس میرے ذاتی دعوت نامے نہیں ہوتے، چیئرمین نیب

 چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے نوٹس میرے ذاتی دعوت نامے نہیں ہوتے۔ نیب کسی کو ظہرانے یا عشائیے پر نہیں بلاتا۔ چیئرمین نیب نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کے محافظوں سے پوچھتے ہیں کہ رقم کیسے خرچ کی، کیا کرپشن کرنے والوں سے قومی خزانے سے متعلق پوچھنا جرم ہے؟ کسی کی تذلیل نہیں کرتے سب سے پہلے باعزت طریقے سے چائے کا پوچھتے ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ قومی ادارے کی طرف سے نوٹس دیا جاتا ہے، احتساب کرنا قوم کے مفاد میں ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »