نیب جسٹس جاوید اقبال کی جانب سےریجنل بیوروزکی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب کے ہیڈ کوارٹر سمیت نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔
جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ہدایات جاری کی ہیں کہ معیاری گریڈنگ نظام کے تحت نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تما م ریجنل بیوروز کی گزشتہ سال 2017کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام بیوروز کی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے بلکہ نااہل، بدعنوان اور غیر ذمہدار افسران و اہلکاروں کے خلاف معیاری گریڈنگ نظام اور انٹرنل اکاونٹیبلٹی نظام کے تحت قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اس سلسلہ میں تمام نااہل، بدعنوان افسران کو اپنی صفائی کیلئے قانون کے مطابق موقع بھی دیا جائے گا۔
قومی احتساب بیورو کے چیئر مین نے چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ شفاف، میرٹ اور قانون کے تحت عمل میں لایا جائے اور اس سلسلہ میں کوئی دباو یا پریشر کوخاطر میں نہ لایا جائے اور اپنی رپورٹ مارچ میں پیش کی جائے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.