Latest news

نیب تفتیش کیلئے کوئی اوردن مقرر کریں پیش ہو جاﺅں گا، وزیراعلیٰ سندھ کی نیب سے اپیل

اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب اسلام آباد میں پیش ہونے کیلئے مہلت مانگ لی ،مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ طلبی کا نوٹس تاخیر سے ملا،وقت کم تھا ،24 ستمبر کو نوٹس پر اسلام آبادپہنچنا مشکل ہے ،نیب تفتیش کیلئے کوئی اوردن مقرر کریں پیش ہو جاﺅں گا۔واضح رہے کہ نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کو 24 ستمبر کو اسلام آباد طلب کررکھا ہے،نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے نیب اسلام آباد میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا،مرادعلی شاہ نے نیب اسلام آباد میں پیش ہونے کیلئے مہلت مانگ لی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے نیب حکام کو خط میں کہا ہے کہ طلبی کا نوٹس تاخیر سے ملا،وقت کم تھا ،24 ستمبر کو نوٹس پر اسلام آباد پہنچنا مشکل ہے،نیب تفتیش کیلئے کوئی اوردن مقرر کریں پیش ہو جاﺅں گا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیب سوالات طویل ،جواب کیلئے وقت دیا جائے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.