اسلام آباد:نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں انہیں کل راولپنڈی آفس طلب کیا گیا ہے ۔
نیب نے یہ فیصلہ برطانیہ سے حاصل شواہد پر کیاہے جس میں نوازشریف کیخلاف نئے گواہوں کے بیانات قلمبندہوں گے اور نیب ان سے ضمنی ریفرنس فلیگ شپ پربیان لے گی،جبکہ یہ ریفرنس العزیزیہ اور فلیگ شپ کیس میں دائرکیے جائیں گے جوآئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائرکئے جائیں گے۔
نوازشریف کیخلاف لندن فلیٹس کیس میں ضمنی ریفرنس پہلے ہی دائرہے۔