Daily Taqat

نیب نے حمزہ شہباز شریف کو طلب کرلیا

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو نیب نے طلب کرلیا ۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔نیب حکام نے حمزہ شہباز کو 18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ نیب لاہور کی جانب سے ان کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں 4 جون کو طلب کیا تھا۔نیب حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے صاف پانی کمپنی کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب کی جانب سے سوالنامہ بھی بھجوادیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »