Daily Taqat

این اے 131 میں ن لیگیوں کی پی ٹی آئی امیدوار ہمایوں اختر کیخلاف لوٹے اٹھا کر نعرے بازی

لاہور :  ضمنی انتخابات کیلئے ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے،این اے 131 لاہور میں پی ٹی آئی امیدوار ہمایوں اختر نے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیاتو ن لیگ کے کارکنوں نے ہمایوں اختر کی گاڑی کو گھیر لیا اورہاتھوں میں لوٹے اٹھا کر ان کیخلاف نعرے بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلئے چاروں صوبوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلئے شہری حق رائے دہی استعمال کرنے کےلئے پولنگ سٹیشنز پر آرہے ہیں جبکہ پولنگ عملہ بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کےلئے موجود ہے،تمام حلقوں پر پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔تحریک انصاف کے این اے 131 میں امیدوار ہمایوں اختر نے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیاتو لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیااور ان کو گاڑی سے باہر نہیں نکلنے دیا اس پر پولیس اور گارڈز نے ہمایوں اختر کو لیگی کارکنوں کے درمیان سے نکالا،لیگی کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا کر ان کیخلاف نعرے بازی کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »