ن لیگ کی خوشیاں عارضی ہیں،کچھ لندن بھاگ گئے کچھ بھاگنے والے ہیں:فواد چودھری

ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی خوشیاں عارضی ہیں،کچھ لندن بھاگ گئے کچھ بھاگنے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کا کہناتھا کہ جہانگیرترین کی حد تک عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی حالانکہ جہانگیر ترین نے ایک ایک روپیہ ظاہر کیا لیکن پھر بھی قانونی تشریح کی بنیاد پران کونااہل قراردیا گیا،ہم فیصلے کوچیلنج کریں گے اور امیدہے فیصلہ تبدیل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں کو مقدمات کافیصلہ میرٹ پرکرناچاہیے،فیصلے کوتوازن قائم رکھنے کے طورپرنہیں دیکھاجاناچاہیے،جہانگیرترین توازن برقراررکھنے کے نظریے کاشکارہوئے ۔حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے سامنے غلط بیانی کی اور جہانگیرترین کی آف شورکمپنی کوپاناماکی کمپنی قراردیا جبکہ سپریم کورٹ کوحنیف عباسی کی غلط بیانی کا نوٹس لیناچاہیے تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.