Daily Taqat

ن لیگ والے کل کے جلسےسے بوکھلاگئے ہیں:نعیم الحق

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں کے حالیہ بیانات سے لگتا ہے وہ کل کے جلسے سے بوکھلاگئے ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد ہوا نہ ہونے کا امکان ہے ،سندھ میں ان کے خلاف الیکشن لڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے سیاست کو چمکانے کیلئےپی ٹی آئی ، پی پی پی اتحاد کے جھوٹ اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں ۔

نعیم الحق نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے اعلان کردہ11 نکات پی ٹی آئی کے انتخابی منشور کی بنیاد ہیں۔

عمران خان انقلابی تبدیلیاں لے کر آئیں ،نواز شریف کاکارنامہ رائےونڈ میں پاکستان کاسب سےبڑاگھربناناہے۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف نے7ارب روپےکےنوٹ روزانہ چھاپے،قرضےلیے،معیشت کو تباہ کردیا عمران خان وی آئی پی کلچر اور نفرت ختم کرناچاہتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »