Daily Taqat

چیئرمین سینیٹ کے لیے ن لیگ کے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ نمبر ہیں:مشاہد اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے ن لیگ کے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ نمبر ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ کم از کم 57ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین یا تو ن لیگ کا ہوگا یا پارٹی کی مرضی کا۔مشاہد اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کا اعلان آج رات یا کل کر دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دیگر جماعتوں کی طرح ہواؤں میں باتیں نہیں کر رہے، اتحادیوں نے تمام اختیار نواز شریف کو دے دیا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک آدھا مشورہ باقی ہے ، اس لیے اعلان نہیں کیا جارہا، ہم فاٹا کے لوگوں کی بات سن رہے ہیں ۔رضا ربانی کے اقدامات نوازشریف کے حق میں اس لیے رہے ہیں کہ وہ جمہوریت کے حق میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے لیے جو بھی اقدامات کرے گا وہ نواز شریف کے حق میں اور زرداری صاحب کے خلاف جائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »